پاکستان اور چین نے مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان صحت، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں اے آئی کے استعمال کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ اسمارٹ اور ڈیجیٹل زراعت کے لیے مشترکہ اے آئی لیبارٹری کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔اس لیبارٹری کے قیام کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں زرعی پیداوار، ترسیلی نظام اور خوراک کے تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔
حالیہ پاک چین بی ٹو بی زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران تقریباً 80 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جبکہ ساڑھے چار ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ تعاون تکنیکی جدت اور طبی تحقیق کے ذریعے صحت کے شعبے میں مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
