بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

ملک میں محفوظ ڈیجیٹل نظام کی تشکیل اولین ترجیح ہے، شزافاطمہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے پاکستان کو سائبرResilient ملک بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں سائبر سکیورٹی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کی راہ پر گامزن ہونے میں کئی چیلنجز درپیش ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ ڈیجیٹل نظام کی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر نے کہا حکومت شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کو بہتر طریقے سے محفوظ کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔شزا فاطمہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تقریباً تمام محکموں کو ڈیجیٹل گورننس اور پیپر لیس نظام میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھر سے کام کرنے کی موجودہ پالیسی نے ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button