وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے حکومتی اقدامات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اپنے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران امتحانات سے متعلق تمام سرگرمیاں، جوابی پرچوں کی جانچ اور نتائج کی تیاری بدستور جاری رہے گی۔
بی ایس پروگرام کی کلاسوں کو فوری طور پر آن لائن طریقہ تدریس پر منتقل کر دیا گیا ہے جو آئندہ احکامات تک جاری رہیں گی۔ مزید برآں اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ انتظامی عملے کے زیادہ سے زیادہ پچاس فیصد کے لیے باری باری کی بنیاد پر گھر سے کام کے انتظامات کیے جائیں جبکہ اداروں کے ضروری انتظامی امور مکمل طور پر فعال رہیں۔
