چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس، عدلیہ میں کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ

وفاقی شرعی عدالت اور ہائیکورٹس ہفتے میں 4دن کام کریں گی، اعلامیہ

عدلیہ نے ملک بھر میں کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق عدلیہ نے ملک بھر میں کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت اور ہائیکورٹس میں ہفتے میں 4دن کام کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ضلعی عدالتیں بھی پیر سے جمعرات تک مکمل استعداد کے ساتھ کام کریں گی، ججوں کے پیٹرولیم کوٹے میں 50فیصد اور عدالتی افسران کے کوٹے میں 25 فیصد کمی کر دی گئی۔

عدالت عظمی کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی زونز میں اضافی پروٹوکول گاڑیاں فراہم کرنے اور عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق فریقین اور وکلا کو آن لائن سماعت میں شرکت کی ترغیب دی جائے گی جبکہ  عدالتوں کے عملے کی روٹیشنل حاضری کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

Exit mobile version