ایران سے 2 ہزارپاکستانی طلبہ کو وطن واپس روانہ کردیا گیا،وزیرپارلیمانی امور

قومی اسمبلی کو آج (منگل) بتایا گیا کہ مشرق وسطی میں موجودہ کشیدگی کے پیش نظر دو ہزار پاکستانی طلباء کو ایران سے وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔

نتاشا دولتانہ اور دیگر ارکان کی طرف سے پیش کردہ توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایران میں ہمارا سفارت خانہ اور قونصل خانہ پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن مدد اور ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔

ایوان میں آج کئی بل منظور کئے گئے۔ ان میں اسلام آباد Capital Territory Charities Registration and Facilitation ترمیمی بل 2025، صوبائی موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025، ضابطہ فوجداری ترمیمی بل، 2025، پاکستان کا نام اور اس سے وابستہ نشانات کے غیر مجاز استعمال کی روک تھام کا ترمیمی بل، اسلام آباد کیپٹل Territory Compulsory Thalassemia Screening بل 2025، نصاب ، نصابی کتب اور تعلیمی معیار برقرار رکھنے کیلئے وفاقی نگرانی کا ترمیمی بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔

قومی اسمبلی نے پاکستان کی سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے آج ایک قرارداد منظور کی ۔

شاہدہ رحمانی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں قومی ترقی کے تمام شعبوں میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Exit mobile version