صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔شہبازشریف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
