
قومی
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنی عقیدت کا اظہار کربلا کے غم کو مدنظر رکھتے ہوئے، علامہ شہنشاہ نقوی
علامہ سید شہنشاہ نقوی نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے تناظر میں مظاہرین کو پُرامن رہنے کی اپیل کردی۔اسلام آباد سے اپنے بیان میں علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم کمانڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین عالمی بالخصوص صیہونی سازشوں کی وجہ سے بےامنی کا شکار ہے۔ ہماری سرحدوں پر مسائل ہیں، ملک میں دہشتگردی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ اس شہادت کے موقع پر اپنی عقیدت کا اظہار کربلا کے غم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔















