صنعت و پیداوارکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا شہد اور زیتون کا تیل ملک کے عالمی برانڈز بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں سمیڈا کلسٹرز کے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک میں زیتون کے تیل کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ایس ایم ای ایکسپو ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی اور کلسٹرز کے لیے اس طرح کی نمائش مستقبل میں بھی منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایس ایم ای کلسٹرز کو مربوط بنایا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو نمک کی کان کنی کے حوالے سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور SMEDA کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ نمک کی کان کنی کو جدید خطوط پر استوار کیا جانا چاہیے۔
