وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ یار محمد خان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی کو فعال بنایا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحے سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور ہر صورت امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔
