آل سندھ باکسنگ چیمپئن شپ نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام
کے صوبائی سطح کے مقابلے 13تا 16فروری سے کراچی میں شروع ہوں گے۔
جونیئر انڈر17، یوتھ انڈر19اور سینئر انڈر22کے مرد و خواتین کے باکسرز حصہ لیں گے۔
سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان آرمی کے تعاون اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرنگرانی نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ (ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام) اسٹیج 3کے صوبائی سطح کے مقابلے 13تا16 فروری 2026کو استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا، ککری اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں دوپہر12:00سے شروع ہوں گے۔
سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس صوبائی چیمپئن شپ میں سندھ کے تمام ڈویژن حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، سکھراور کراچی کے جونیئر کلاس (بوائز)انڈر17- میں 63,60,54,50,46کلو گرامز، جونیئر کلاس (گرلز)انڈر17میں 52,48کلو گرامز، یوتھ کلاس میں انڈر 19-میں 75,70,60,55,50کلو گرامز، خواتین انڈر19-میں 60,55,50کلو گرامزجب کہ سینئر کلاس انڈر22میں 70,60,50کلو گرامز جبکہ سینئر کلاس انڈر22خواتین میں 60,55,50کلو گرامزکے باکسرز حصہ لیں گے۔ جن کے میڈیکل چیک اپ اوروزن و ڈرازبروز ہفتہ14فروری 2026کو صبح 9:00تا 11:00بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب، ککری اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔ اس چیمپیئن شپ میں رجسٹرڈ باکسرز حصہ لے سکتے ہیں اورعمر کے ثبوت کے طور پر اپنے نادرا کے جاری کردہ فارمB، یا قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی یا اصل ساتھ لانا ضروری ہے۔
