بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ، پاکستان نے امریکہ کو 32 رنز سے شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکا کو باآسانی 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔یوں پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکا سے2024 میں شکست کا بدلہ لے لیا۔

امریکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔عثمان طارق کو سلمان مرزا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ۔پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل تھے۔

امریکا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا رہا۔ صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان 54 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی۔لیکن پھر 54 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا بھی ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔

صاحبزادہ فرحان اور بابر نے دلکش شاٹس لگائے اور فرحان نے نصف سنچری مکمل کی۔پھر بابر 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔صاحبزادہ فرحان بھی 73 رنز پر آؤٹ ہوئے۔اس کےعلاوہ شاداب خان نے 12 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔


پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 190 رنز اسکور کیے۔ امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک وک نے4 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کا آغاز اچھا ہوا۔اوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر اندریس گوس 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

امریکا کو دوسرا نقصان موناک پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 3 رنز پر پویلین لوٹے۔اس کےعلاوہ شیان جہانگیر 49 اور شبھم رانجانے 51رنز بناکر نمایاں بیٹررہے۔ملند کمار نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3، شاداب خان نے 2، محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔یوں پاکستان نے امریکا کے خلاف 32 رنز سےکامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button