بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف کھیلنے کی اجازت دیدی

حکومت  نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔اعلامیے کے مطابق   وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین  محسن نقوی نے باضابطہ طور پر  اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کیا جو پی سی بی، آئی سی سی اور بی سی بی کے نمائندوں کے درمیان ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق  حکومت پاکستان نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو ارسال کی گئی باضابطہ درخواستوں اور اس ضمن میں  سری لنکا، متحدہ عرب امارات  اور دیگر رکن ممالک کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا بھی جائزہ لیا۔ ان مراسلات میں پاکستان سے حالیہ درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ  حکومت نے بی سی بی کے صدر  امین الاسلام کے بیان کو بھی نوٹ کیا۔ برادر ملک بنگلادیش کی جانب سے اظہار تشکر کو نہایت گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ قبول کیا جاتا ہے، پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ بنگلا دیش کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button