پاکستان کسٹمز کی کارروائی، 58 کروڑ 52 لاکھ روپے مالیت کی 115 کلوگرام افیون برآمد

پاکستان کسٹمز کے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرانان کے علاقے میں ایک ڈمپنگ سائٹ سے 115 کلوگرام افیون برآمد کرلی، جس کی تخمینہ شدہ مارکیٹ مالیت 58 کروڑ 52 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کو قانونی ضابطوں کے تحت محفوظ تحویل میں رکھنے کے لیے اسٹیٹ ویئر ہاؤس کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز کی اس کامیاب کارروائی کو منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ادارے کی مسلسل نگرانی اور مؤثر کارروائیوں کا عکاس قرار دیا گیا ہے۔

↑
Exit mobile version