نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آج ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران ترک وزیر خارجہ نے صدر رجب طیب اردوان اور برادر ترک عوام کی جانب سے اسلام آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے ترک قیادت کی یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

Exit mobile version