بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم کا ایران کے ساتھ روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے باہمی دلچسپی کے اہم اور ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفیر نے نائب وزیراعظم کو دوطرفہ ادارہ جاتی طریقۂ کار کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں پیش آنے والے المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے دہشت گردی کے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے تمام مظاہر سے نمٹنے اور اس کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل اور پختہ عزم کو دہرایا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button