
ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا رات گئے ضلع بھر میں ناکہ جات اور تھانہ نورپورتھل کا اچانک دورہ
ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا رات گئے ضلع بھر میں لگائے گئے مختلف ناکہ جات پوائنٹ، پولیس چیک پوسٹ آدھی کوٹ اور تھانہ نورپورتھل کا سرپرائز وزٹ کیا۔
ڈی پی او خوشاب نے وزٹ کے دوران ناکہ جات پر موجود افسران و ملازمان کی ڈیوٹی کو چیک کیا۔ ملکی حالات کے پیش نظر الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں ڈی پی او خوشاب نے تھانہ نورپورتھل کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات, بلڈنگ اور تھانہ سے تمام متعلقہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او خوشاب نے فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواست ہائے اور ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی پی اونے ہدایت کی کہ تھانہ جات کی بلڈنگ کو مینٹینن رکھا جائے, ضروری رپیئرنگ اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات کے اچانک دوروں کا مقصدپولیس افسران کی کارکردگی کوجانچنا اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کے لیے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔














