یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ضلع خوشاب میں، زیرقیادت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ریلی منعقد

یوم یکجہتیءکشمیر کی مناسبت سےکشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ضلع خوشاب میں ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کی۔

ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ سمیت مختلف محکموں کے افسران، طلباء و طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب سے ہوا جوکہ ڈی پی او کے آفس پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے آغاز پر علامتی طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے فضا میں بلند کیے۔

Exit mobile version