بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چاروں اضلاع خوشاب، بھکر، میانوالی اور سرگودھا کے ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسر اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور سات روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی۔

کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی حادثے یا غفلت کی صورت میں متعلقہ محکمہ ذمہ دار ہوگا۔ مین ہول ڈھکن چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ واسا، آبپاشی، لوکل گورنمنٹ اور ہائی ویز حکام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button