بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کا خوشاب شہر پرانا لاری اڈا، کلمہ چوک کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے خوشاب شہر پرانا لاری اڈا،کلمہ چوک نے دورہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبداللہ خان ،سب انجینیئر ایم سی خوشاب ملک شاہد بھی موجودتھے ۔انہوں نے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب نے صفائی کے نظام میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تحصیل چوک، چھتری چوک اورشہر کی خوبصورتی اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے لگائے جانے والے پھول دار پودوں اور گرین بیلٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر خوشاب عبداللہ خان،ایم سی،افسران پیرا فورس خوشاب کے اہلکار ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے پرنس گراوُنڈ خوشاب کا بھی دورہ کیا وہاں پر موجودایم سی کی ڈاگزکلنگ ٹیم کی آج کی جانے والی کاروائیوں بارے معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈاگز کلنگ مہم کو جاری رکھنے کے احکامات صادر کئے ۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button