قازقستان کے صدر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائف پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قازق صدر کا استقبال کیا۔معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔سینئر وزرا اور سرکاری حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد صدر قاسم جومارت توکائف کے ہمراہ ہے۔دورے کے دوران وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں اور تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

Exit mobile version