نائب وزیراعظم سے آذربائیجان کے صدر کے نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کاعزم

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں آذربائیجان کے صدر کے خصوصی امور کے نمائندے خلیف خلیفوف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خلیف خلیفوف نے نائب وزیراعظم کو ایشیا میں باہمی روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کی آذربائیجان کی صدارت کے تحت جاری اور آئندہ اقدامات پر بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے CICA میں آذربائیجان کے قائدانہ کردار اور علاقائی تعاون و باہمی مفاہمت کے فروغ کے لیے اس کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version