صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور پاکستان و یو اے ای کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر گفتگو کی۔
دونوں صدور نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا اور اقتصادی و اسٹریٹجک شراکت داری کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا۔
علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے یو اے ای کے صدر کے حالیہ دورۂ پاکستان کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔
