اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر چار خصوصی عید ٹرینیں چلائی جائیں گی تاکہ مسافروں کو اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق پہلی خصوصی عید ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے کل روانہ ہوگی، دوسری کوئٹہ سے راولپنڈی، اور تیسری کراچی سے پشاور منگل کو روانہ ہوگی، جبکہ چوتھی خصوصی ٹرین بدھ کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔
یہ خصوصی اقدامات مسافروں کی سہولت اور سفر کو آسان بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
