بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرِ داخلہ کا بیرونِ ملک پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کے تحفظ کا اعلان

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اگر بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جائیداد پر غیرقانونی قبضے کا کوئی بھی معاملہ رپورٹ کیا گیا تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر اس کا فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کار دوست اور محفوظ ماحول فراہم کرے گی اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے تیز رفتار اور شفاف اقدامات یقینی بنائے گی۔

اشتہار
Back to top button