بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشمیری عوام پر ظلم و جبر ختم کرے، اپنی اقلیتوں کے ساتھ نرمی اختیار کرے، پاکستان

پاکستان نے بھارتی آبی دہشتگردی کے خلاف اسی عزم، وضاحت اور کامیابی کے ساتھ ردعمل دینے کا عندیہ دیا ہے جیسا اس نے گزشتہ سال مئی میں بھارت کی جارحیت کے دوران دکھایا تھا۔یہ بات پاکستان کے مستقل نمائندہ برائے اقوامِ متحدہ، فرسٹ سیکریٹری ذوالفقار علی نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رول آف لا کے اوپن ڈیبیٹ میں بھارتی نمائندے کے بیانات کے جواب میں کہی۔
ذوالفقار علی نے کہا کہ قانون، انصاف اور شفافیت کی تبلیغ اُس ملک کی جانب سے مضحکہ خیز لگتی ہے جو جھوٹ، عالمی سطح پر قتل کی سازشوں اور خطے میں دہشت گردی کے منصوبہ ساز کے طور پر مشہور ہے۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنے بین الاقوامی قانونی فرائض پورے کرے، کشمیری عوام پر ظلم و جبر ختم کرے، اپنی نسلی اقلیتوں کے ساتھ نرمی اختیار کرے، اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اپنائے۔

اشتہار
Back to top button