بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان پوسٹ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن جنوری 2027 تک مکمل ہو جائے گی

پاکستان پوسٹ کو جنوری 2027 تک مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا منصوبہ جاری ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں ڈاک خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنا ہے۔وزارتِ مواصلات نے آٹومیشن آف پوسٹ آفس پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے، جس کی مالی معاونت کوریا کے ایکسپورٹ-امپورٹ بینک کر رہا ہے۔اس منصوبے کا مقصد پاکستان پوسٹ کے زیادہ تر دستی نظام کو مکمل ڈیجیٹل اور مربوط نظام میں تبدیل کرنا ہے۔ڈیجیٹل اصلاحات کے بعد ادارے کے بنیادی امور، بشمول ڈاک کے انتظام، مالی خدمات، پارسل ٹریکنگ اور داخلی انتظامات، کو مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button