پاکستان میانمار کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان اور میانمار نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ THAN-SWE نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ہونے والے وفود کی سطح کے مذاکرات کے موقع پر کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میانمار کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات تاریخ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پائیدار اور منظم روابط اور نتیجہ خیز اقدامات کے ذریعے میانمار کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر میانمار کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ مذاکرات مستقبل میں تعاون کی راہ ہموار کریں گے۔

Exit mobile version