وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان السعود کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان السعود سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔
جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر پرنس سعود بن مشعل بن عبد العزیز سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، جدہ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔ اس دورے سے سفارتی شعبے میں پاکستان کا مثبت کردار واضح ہو رہا ہے اور پاکستان یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
