موجودہ عالمی سیاسی حالات پاکستان سے متوازن خارجہ پالیسی کا تقاضا کرتے ہیں: مسعود خان

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی سیاسی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستان ایک حقیقت پسندانہ اور متوازن خارجہ پالیسی اختیار کرے۔وہ آج اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے انتظامِ عامہ میں منعقدہ ایک تربیتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ چین کے ساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے، خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری اور مشترکہ دفاعی پیداوار کے منصوبوں کے ذریعے تعاون کو وسعت دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکا اور چین کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھتے ہوئے اپنی تزویراتی خودمختاری کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

Exit mobile version