پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کیلئے چین کی جانب سے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔چین کی جانب سے بھیجی گئی حالیہ امدادی کھیپ میں ایک ہزار سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں۔چین سے اب تک 4 امدادی کھیپ میں مجموعی طور پر 45 ہزار کمبل، 20 ہزار خیمے، 100 کشتیاں، ایک ہزار لائف جیکٹس اور 5 ہزار سلیپنگ بیگز موصو ل ہو چکے ہیں۔این ڈی ا یم اے قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے اپنے تمام تر وسائل کی دستیابی یقینی بنا رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
چین سے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ کراچی پہنچ گئی
