صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن اورخوشحالی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے آسٹریلیا کے ساتھ ملکر کام کرنے کاخواہاں ہے۔آسٹریلیا کے دولت مشترکہ کے قومی دن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہاکہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ باہمی احترام، مشترکہ جمہوری اقدار اور مختلف شعبوں میں دیرینہ تعاون پرمبنی دوستانہ اورتعمیری تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قیادت کی سطح پرروابط میں اضافے سے باہمی افہام وتفہیم میں مزیداضافے اور سرمایہ کا ری، زراعت اورتعلیم کے شعبوں میں اشتراک کوفروغ ملے گا۔
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے،صدر آصف علی زرداری
