پاکستان کا ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ

پاکستان نے ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے ایران کے معاملے پر قائم کردہ اقوامِ متحدہ کی سترہ سو سینتیس کمیٹی کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کیا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ متعلقہ فریقین کے حقوق، ذمہ داریوں اور فرائض کے مطابق تمام متنازعہ مسائل کا گفت و شنید سے تصفیہ کرنے کیلئے سفارت کاری اور مکالمے کے رہنما اصول اختیار کئے جانے چاہئیں۔

عاصم افتخار احمد نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری طور پر جارحانہ کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کشیدگی سے گریز کریں اور مستقل جنگ بندی کیلئے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں۔

Exit mobile version