پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی بم دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید

ضلع لکی مروت کے دور دراز علاقے ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی میں شادی خیل مستی خیل روڈ پر پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی بم دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ڈی پی او لکی مروت نذیر خان نے بتایا کہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب تھانہ شادی خیل کے آیس ایچ او صدر اعظم رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب شادی خیل سے مستی خیل جانے والی مین روڈ پر گشت کر ریے تھے کہ اس دوران پولیس گاڑی کو آئی آی ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی شہید ہونے والوں میں تھانہ شادی خیل کے ایس ایچ او صدر اعظم خان ۔ سپاہی شاہ بہرام ۔ سپاہی شاہ خالد۔سپاہی نمدار ۔سپاہی حاجی محمد ۔سپاہی گل زادہ سپاہی سخی زادہ جبکہ ایک سپاہی انصاف اللہ زخمی ہوگیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہید ہونے والے ایس ایچ او و اہلکاروں کی نعشیں اور زخمی پولیس اہلکار کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا

بعد میں زخمی پولیس اہلکار انصاف اللہ کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی وزیراعلی نے اس واقعے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے پر انتہائی افسوسناک کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہصوبائی حکومت شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ۔

Exit mobile version