بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرمملکت کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ پاکستان کی تعمیر کےعزم کا اعادہ

صدر آصف علی زرداری نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ، آلودگی سے پاک اور توانائی میں خودکفیل پاکستان کی تعمیر کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔آلودگی سے پاک توانائی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی کے فروغ اوراسے اپنانے میں مدد کریں گے جو کرہ ارض کو بہتر کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں جامع ترقی، توانائی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی اقدامات میں صاف، ارزاں اور پائیدار توانائی کی اہمیت کی یاددلاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ماحول دوست توانائی کی منتقلی کو اپنے آب و ہوا اور ترقیاتی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت دی ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے وعدوں کے تحت قومی سطح پر طے شدہ اہداف2025 کے مطابق پاکستان نے 2030تک 30فیصدبرقی گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنی قومی سطح پر طے شدہ تعاون اور قومی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی کے ذریعے پاکستان نے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی کے طریقوں پر عمل کرنے کا عہد کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button