
قومی
میانمار کے وزیر خارجہ چار روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
میانمار کے وفاقی وزیر خارجہ تھان سوے چار روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کی آمد پر وزارتِ خارجہ کے ایسٹ ایشیا پیسفک ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل اور میانمار کے سفارت خانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
اس دورے کا مقصد پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔










