بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

متنازع ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔ 

متنازع ٹویٹس کیس کا مختصر فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا اور  22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا۔ 

عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکاایکٹ کے سیکش9 کےتحت 5، 5 سال قید  اور  50لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ 

عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن10 کے تحت 10، 10 سال قید  اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزائی گئی جبکہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ 

اس سے قبل آج کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتےہیں جس کے بعد انہوں نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ 

اشتہار
Back to top button