گزشتہ سال سمندری شعبے نے ریکارڈ ایک سو ارب روپے کا منافع حاصل، جنید انور چودھری

وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چودھری نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سمندری شعبے نے ریکارڈ ایک سو ارب روپے کا منافع حاصل کیا، جو وسیع اصلاحات کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

وزارت کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے جنید چودھری نے بتایا کہ حکومت نے قومی شپنگ پالیسی بھی منظور کی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے پرچم والے جہازوں کے بیڑے کو بڑھا کر غیر ملکی کیریئرز پر انحصار کم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی فشریز اور ایکواکلچر پالیسی پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، جس کا ہدف سالانہ دو ارب ڈالر کی سمندری خوراک کی برآمدات ہے۔

Exit mobile version