پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد قرار دی گئیں۔
اوگرا ترجمان نے اپنے جاری بیان میں واضح کیا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 73.40روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 84.95روپے اضافہ کی کوئی سمری وزیرِ اعظم آفس کو نہیں بھجوائی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دعوی سراسر بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی مذکورہ خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام اس طرح کی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔
