
قومی
پاکستان اور امریکہ باہمی تعاون مزید فروغ دینے پر متفق
اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ نے باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکہ کی سفیر نٹالی بیکر کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے غیر قانونی ہجرت کو روکنے اور پری-امیگریشن کلیرنس سسٹم کی مؤثریت کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی۔
دونوں جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت، خاص طور پر پولیس کے شعبے میں ہر سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔












