نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی جانب سے ٹیلی فون موصول ہوا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران سے متعلق قرارداد پر پاکستان کی واضح حمایت پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے ووٹنگ کے مطالبے اور قرارداد کے خلاف ووٹ دینے کے مؤقف کو بھی سراہا۔
