وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرحِ نمو اور وسائل پر حقیقی اور گہرا اثر پڑ رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران عالمی قرضوں سے متعلق ایک مباحثے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی ایک عملی حقیقت ہے کیونکہ موسمیاتی آفات کی شدت اور تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
