اداروں میں بہتری کے لئے میرٹ اورشفافیت ناگزیر ہے، عبدالعلیم خان

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اداروں میں بہتری کیلئے میرٹ اور شفافیت انتہائی ضروری ہے۔وہ آج (پیر) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں بارہویں بنیادی ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے اور موٹر ویز پر ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرویز سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاغان، ناران سے گلگت تک موٹر وے پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔

Exit mobile version