بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرِ مملکت کی ہائی کورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں سندھ، لاہور اور پشاور ہائی کورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وزیراعظم کے مشورے پر دی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ کے لیے صدرِ مملکت نے دس ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج توثیق کی منظوری دی ہے، جن میں جسٹس میاں محمد شاہ، جسٹس مسز تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن، جسٹس عبد الحمید بھُرگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں۔

صدرِ مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججز، جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس سید فیض الحسن شاہ، کی مدتِ ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے لیے گیارہ ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج توثیق کی منظوری دی گئی ہے۔ ان میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صدرِ مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود بجوہ کی مدتِ ملازمت میں بھی چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی۔

پشاور ہائی کورٹ کے لیے صدرِ مملکت نے چھ ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج توثیق کی منظوری دی ہے، جن میں جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسن اللہ شامل ہیں۔

صدرِ مملکت نے پشاور ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججز، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب، کی مدتِ ملازمت میں بھی چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

اشتہار
Back to top button