بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور تھائی لینڈ کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور تھائی لینڈ نے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور زرعی شعبوں سمیت مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اتفاقِ رائے آج سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سیہاسک پھوانگ کٹکیو کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے پچھتّر برس مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔

اشتہار
Back to top button