
قومی
اسلام آباد میں بین الاقوامی قانون کانفرنس جمعہ کو منعقد ہوگی
وزارتِ قانون و انصاف کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قانون کانفرنس کل بروز جمعہ اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس کا مقصد متبادل تنازعات کے حل (Alternative Dispute Resolution) کے مؤثر نظام کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
کانفرنس میں دنیا بھر سے بین الاقوامی ثالثی اور مصالحت کے ممتاز ماہرین شرکت کریں گے، جو ثالثی اور مصالحت کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے سے متعلق اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔
یہ کانفرنس انٹرنیشنل میڈی ایشن اینڈ آربیٹریشن سینٹر اور آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) آربیٹریشن سینٹر کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔













