بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف اور عالمی رہنماؤں کے غزہ بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ غزہ بورڈ آف پیس کے چارٹر پر باضابطہ دستخط کر دیے۔ اس حوالے سے آج ڈیووس میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

غزہ بورڈ آف پیس کا قیام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اہم اور نمایاں اقدام ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں تنازعات کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔

جن ممالک نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے، ان میں بحرین، مراکش، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، اردن، قازقستان، کوسوو، پیراگوئے، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ازبکستان اور منگولیا شامل ہیں۔

تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

اشتہار
Back to top button