بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور صدر آئی سی آر سی کے درمیان اہم ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی صدر مرجانا اسپولیارک ایگر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور آئی سی آر سی کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں اشتراکِ عمل بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔

یہ ملاقات عالمی سطح پر انسانی ہمدردی اور تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔

اشتہار
Back to top button