فلسطینی وزیراعظم پاکستان کی فلسطینی عوام کی حمایت پر مشکور

فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی فلسطینی عوام کے لیے مسلسل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔یہ اظہار انہوں نے آج ڈاؤوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔

محمد مصطفیٰ نے ذاتی طور پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اپنا تعارف کرایا۔فلسطینی وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز پر فلسطینی موقف کی حمایت اور فلسطینی مسئلے میں پاکستان کے کردار کے لیے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version