نائب وزیراعظم کا کاروباری حضرات اور اسٹارٹ اپس کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا عزم

نائب وزیراعظم محمد اسحق ڈار نے آج ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ نشست 2026 کے موقع پر Pathfinder گروپ کے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی وسیع اقتصادی صلاحیت اور ابھرتے ہوئے مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے اس اقدام کو سراہا، جس میں پاکستانی اسٹارٹ اپس کی جدت اور متحرک کردار کو بھی نمایاں کیا گیا۔

محمد اسحق ڈار نے اسٹارٹ اپس کے سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار اور مختلف شعبوں میں جدت لانے میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے کاروبار اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی تاکہ پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جا سکے۔وزیر نے زور دیا کہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت حکومت اور پاکستان آرمی کی اولین ترجیح ہے۔

Exit mobile version