حکومت نے بلوچستان کے عوام کے محفوظ ریلوے سفر کو یقینی بنانے کے لیے جعفر ایکسپریس پر جدید سیکیورٹی انتظامات نافذ کر دیے ہیں۔اس حوالے سے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ کے دورے کے دوران جعفر ایکسپریس کے لیے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے ٹریکس کی چوبیس گھنٹے نگرانی، جدید سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے اور ٹرین میں مناسب تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔محمد حنیف عباسی نے پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے ٹرین کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی۔
جعفر ایکسپریس پر جدید سیکیورٹی انتظامات نافذ
